سکھر (بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے زیر اہتمام 13 اگست منگل کی شام 4 بجے میلاد مصطفے کمیٹی کے بانی چیرمین غیاث الدین قادری کی رہاٸش گا کوئنس ٹاور ریزیڈنسی کے سامنے شالیمار منارہ روڈ پر یوم آزادی کے
سکھر (بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے زیر اہتمام 13 اگست منگل کی شام 4 بجے میلاد مصطفے کمیٹی کے بانی چیرمین غیاث الدین قادری کی رہاٸش گا کوئنس ٹاور ریزیڈنسی کے سامنے شالیمار منارہ روڈ پر یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر قومی جھنڈے کی تقریب پرچم کشائی میں ترجمان حکومت سندھ میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ مہمان خصوصی ہونگے میلاد مصطفےٰ کمیٹی کے چیئرمین غیاث الدین قادری نے پروگرام کے مقام کے دورے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ حسب روایت پرچم کشائی کی تقریب ہوگی جس میں ڈپٹی میٸر سکھر ڈاکٹر ارشد مغل آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی و قائئد حاجی محمد ہارون میمن، سکھر چیمبر آف کامرس کے صدر بلال وقار خان، سکھر چیمبر کے سابق صدور ملک رضوان الحق، عامر غوری، تنظیمات اہلسنت سکھر کے صدر مشرف محمود قادری، جامعہ فیض العلوم کے ناظم اعلیٰ صاحبزادہ حامد محمود فیضی، مفتی نعمان حنفی، پیر عطا الرحمن قادری، ڈاکٹر انیس الرحمن خان، مکی شاہ ٹاٶن کے چیرمین محمد دین راجپوت واٸس چیرمین غلام مرتضی گھانگرو جۓ شاہ ٹاٶن کے چیرمین أغا افتخار عرف محسن خان ، نثار صدیقی ٹاٶن کے چیرمین طارق چوہان مولانا عثمان فیضی، مولانا اللہ وسایا حسینی، مولانا رضوان خان، ناظم الدین شیخ، محمد جنید شیخ، پروفیسر اقبال خان، پروفیسر رضوان اللہ خان، فاروق اختر خان، فہد شمشاد ایڈووکیٹ، ڈاکٹر محمد وجیہہ شیخ، وزارت حسین سیال، سید انوار علی جعفری، سرفراز احمد میمن، سید رمیز شاہ سمیت سیاسی سماجی مذہبی شخصیات تاجر رہنما، طلبہ وکلاءاور شہری شریک ہونگے، اس موقع پر غیاث الدین قادری کا کہنا تھا کہ سبز ہلالی پرچم ہماری قومی شناخت اور وقار کی علامت ہے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے احباب کو پرچم کشائی کی تقریب میں مدعو کرنے کا مقصد قومی اتحاد و یکجہتی کا اظہار کرنا ہے وطن عزیز کےلئے سب ایک اور سبز ہلالی پرچم تلے سب متحد ہیں انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ اس تقریب میں بھرپور شرکت کریں۔