ضلع ویسٹ پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کرکے قتل کے ماسٹر مائنڈ ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمٰن بگٹی
ضلع ویسٹ پولیس نے اندھے قتل کا معمہ حل کرکے قتل کے ماسٹر مائنڈ ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمٰن بگٹی
مورخہ 29 جولائی 2024 کو غازی آباد میں جنید ولد نسیم نامی شہری کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔
واقع/قتل کا مقدمہ الزام نمبر 328/2024 بجرم دفعہ 302/34 ت پ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
ایس ایچ او پاکستان بازار نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس کی بنیاد پر کاروائی کرکے ملزم شاداب عرف ارباز خان ولد یٰسین خان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم نے دوران انٹروگیشن ذاتی رنجش کی بناء پر مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کروانے کا اعتراف کیا۔
ملزم کو ضابطے کے تحت گرفتار کرکے مزید قانونی کاروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم نے دوران انٹروگیشن اپنے دیگر ساتھیوں کے متعلق بھی معلومات فراہم کردی ہے جن کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔
*ترجمان ایس ایس پی ضلع ویسٹ*