سکھر (بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن) ترجمان سکھر پولیس کے مطابق ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کی ہدایت پر سکھر کے مختلف تھانوں کی حد میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن ۔تفصیلات کے مطابق سکھر میں بڑھتے ہوئے وارداتوں کے
سکھر (بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن) ترجمان سکھر پولیس کے مطابق ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ کی ہدایت پر سکھر کے مختلف تھانوں کی حد میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن ۔تفصیلات کے مطابق سکھر میں بڑھتے ہوئے وارداتوں کے خلاف ایس ایس پی سکھر کی حکم پر سکھر پولیس ان ایکشن سکھر کے مختلف تھانوں کی حد میں تین پولیس مقابلے۔ پہلا مقابلہ تھانہ اے سیکشن کی حد گرم گودی کے نزدیک ہوا جس میں ایک ڈاکو جو چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔مقابلے میں زخمی ڈاکو کی شناخت اصف علی کے نام سے ہوئی۔زخمی ڈاکو کے قبضے سے ٹی ٹی پستل اور گولیاں برامد۔جبکہ دوسرا پولیس مقابلہ تھانہ ایئرپورٹ کی حدود بچل شاہ لنک روڈ کے قریب ہوا مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اور ساتھی فرار گرفتار ڈاکو کی شناخت اسد علی شاہ کے نام سے ہوئی ۔اسد علی شاہ کے قبضے سے ٹی ٹی پستول اور گولیاں برامد ۔جبکہ تیسرا پولیس مقابلہ تھانہ نیو پنڈ کی حد ریلوے پھاٹک کے قریب میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہوا جس میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اور اس کا ساتھی فرار ہونا میں کامیاب گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت کاشف شاہ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ڈاکو کے قبضے سے ٹی ٹی پستول اور گولیاں برامد۔ تینوں ڈاکوؤں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور زخمی ڈاکوؤں کے مزید کریمنل ریکارڈ کی معلومات مختلف تھانوں سے حاصل کی جا رہی ہے۔