سدھا تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) سدھا تھل کی ہردلعزیز نامور سماجی شخصیت ملک حاجی احمد رشتہ ء ازدواج سے منسلک ہو گئے ۔ ان کی شادی خانہ
سدھا تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) سدھا تھل کی ہردلعزیز نامور سماجی شخصیت ملک حاجی احمد رشتہ ء ازدواج سے منسلک ہو گئے ۔ ان کی شادی خانہ آبادی کی تقریب ان کے آبائی گاؤں سدھاتھل میں ان کی رہائشگاہ پر منعقد ہوئی ۔ شادی کی تقریب میں ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو سمیت ان کی اپنی برادری اور دوست احباب نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکائے تقریب نے ملک حاجی احمد کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ ملک حاجی احمد نے جملہ شرکائے تقریب کا عزت افزائی پر دل کی عطا گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوءے کہا کہ خصوصا” ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو کی خصوصی آمد سے ہماری خوشیوں بھری اس تقریب کی رونق دوبالا ہوئ ہے ۔