November 17, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)حضور نبی کریمﷺ کی بعثت رب کائنات کا امت پر احسان عظیم ہے

IMG-20250831-WA0170

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)حضور نبی کریمﷺ کی بعثت رب کائنات کا امت پر احسان عظیم ہے
نبی کریمﷺ کی بعثت سے شرک و کفر کے اندھیرے چھٹ گئے ظلم و جبر کا خاتمہ ہوا انسانیت کو سکھ ملا پورے عرب و عجم میں انقلاب آگیا
کمزوروں اور محروم طبقات کو عزت ملی غرور اور تکبر کی کمر ٹوٹ گئی ان خیالات کا اظہار حضرت مولانا سید احمد کمال فیاض شاہ نے “سخی سلطان ٹرسٹ ہسپتال” میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ تاجدار کائنات رحمت العالمین دو عالم حضور نبی کریمﷺ کی تعلیمات اور دین اسلام کے مطابق زندگیاں گزارتے ہوئے دلوں کو بھی منور کرنا چاہیے، یہی فلسفہ حیات ہے بلا شبہ جشن عید ملاد النبیﷺ کا ماہ ربیع الاول خوشی و مسرتوں کا پیغام ہے
مجلس احسان قاری زبید رسول شہید کے چیئرمین حاجی سخی سلطان پرنس نے کہا کہ بلا شبہ جشن عید ملاد النبی ماہ ربیع الاول خوشیوں مسرتوں کا پیغام ہے میں حضورﷺ کی محفل میں آنے والے تمام شرکاء کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکر گزار ہوں تقریب کے اختتام پر محفل کے میزبان حاجی سخی سلطان فریض کی دستار بندی کی گئی ان کی جانب سے تمام شرکاء کو پرتکلف کھانا بھی دیا گیا۔