اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ضلعی انتظامیہ کی بروقت کاروائی سے دریائے راوی میں فتح پور بند میں شگاف فوری پر کروا دیا گیا
اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی
اوکاڑہ۔ ضلعی انتظامیہ کی بروقت کاروائی سے دریائے راوی میں فتح پور بند میں شگاف فوری پر کروا دیا گیا
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز اور ایریگیشن حکام کی زیر نگرانی فتح پور بند میں شگاف کو فوری پر کرنے سے ملحقہ دیہات اور بنگلہ گوگیرہ کو دریائی پانی سے بچا لیا گیا
بند کے شگاف کو فوری پر کروانے سے ملحقہ 10 دیہات اور گوگیرہ سٹی کو بچا لیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر
شگاف کو فوری بند کرنے کے لیے بھاری مشینری کو استعمال کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر
سیلابی صورتحال کے دوران عوامی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر