اوکاڑہ،،، بیوروچیف جاوید راہی رینالہ خورد۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے سرگرم
اوکاڑہ،،، بیوروچیف جاوید راہی
رینالہ خورد۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے سرگرم
اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان کی زیر نگرانی سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے کھانے کا اہتمام
سیلاب متاثرین کے لیے لنگر اور ان کے بچوں میں کھانے کے ساتھ بسکٹ، جوسز، چپس اور پانی کی بوتلیں تقسیم کی گئیں
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان نے سیلاب متاثرین سے سہولیات بارے بھی دریافت کیا
اسسٹنٹ کمشنر نے خود بھی سیلاب متاثرین اور ان کے بچوں میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیں
فلڈ ریلیف کیمپس اور ملحقہ خیمہ بستیوں میں مقیم سیلاب متاثرین کا تحصیل انتظامیہ سے اظہار تشکر
مشکل حالات سے دوچار سیلاب متاثرین ہمارے مہمان ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان
فلڈ ریلیف کیمپس میں دیگر سہولیات کے ساتھ تینوں اوقات کا کھانا عزت و تکریم سے مہیا کیا جا رہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر
سیلاب متاثرین کی خدمت میں ہرگز کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان