October 31, 2026

ہارون آباد() ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محترم نصیب اللہ خان کو ایس ایس پی کے عہدے پر ترقی انکی محکمانہ قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے : چوہدری فقیر حسین

IMG-20240810-WA0122

ہارون آباد() ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محترم نصیب اللہ خان کو ایس ایس پی کے عہدے پر ترقی انکی محکمانہ قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے : چوہدری فقیر حسین
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محترم نصیب اللہ خان کی بطور ایس ایس پی کے عہدے پر ترقی انکی محکمانہ قابلیت اور پیشہ وارنہ صلاحیتوں کا منہ بولتاثبوت ہے ۔انہوں نے ضلع بہاولنگر کو امن کا گہوارہ بنانے ، اور کرائم فری ڈسٹرکٹ بنانے کے لیے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ ملکر جرائم کی بیخ کنی ، منشیات مافیا کے قلع قمع کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے محکمہ میں بھی چیک اینڈ بیلنس کا نظام بھی انتہائی احسن طریقے سے سرانجام دیا اور ضلع بھر میں اور اپنے آفس میں کھلی کچہریوں کے زریعے سائلین کے مسائل حل کیے اور انکو فوری ریلیف اور انصاف فراہم کیا۔ ان کے پولیس ، عوام ساتھ ساتھ کے ویژن سے عوام اور پولیس کی دوریاں ختم ہوئیں جس سے پولیس کا مثبت تشخض بنا اور پولیس کا امیج بہتر ہوا اور پولیس کا مورال بلند ہوا ۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری فقیر حسین صدر جناح پریس کلب چشتیاں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محترم نصیب اللہ خان کو ایس ایس پی کے رینک پر پرموٹ ہونے پر انکو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جناب نصیب اللہ خان پہلے سے زیادہ محنت سے پیشہ ورانہ فرائض ادا کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کا تشخص بہتر بنانے اورشہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے۔