November 17, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر کے ہمراہ دریائے راوی میں ماڑی پتن کے مقام پر سیلابی صورتحال کا جائزہ

IMG-20250831-WA0171

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

اوکاڑہ۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کا ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر کے ہمراہ دریائے راوی میں ماڑی پتن کے مقام پر سیلابی صورتحال کا جائزہ

محکمہ ایریگیشن کے افسران نے راوی میں پانی کے بہاؤ اور سیلابی صورتحال بارے بریفنگ دی

دریائے راوی میں ماڑی پتن کے مقام پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ کیوسک ہے اور اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ بریفنگ

ریسکیو حکام نے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن بارے افسران کو آگاہ کیا

سیلاب متاثرین کے انخلاء اور محفوظ مقامات پر منتقلی کے سلسلہ میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کی بھی نگرانی کی

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری عبدالجبار گجر، پاک فوج سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے

دونوں اضلاع کے دریائی علاقوں کے سیلاب متاثرین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کے عزم کا اظہار

اوکاڑہ اور فیصل آباد کے ضلعی سربراہان کا سیلاب سے بچاؤ کے لیے مشترکہ حکمت عملی کے تحت اقدامات کرنے کا عندیہ

درہ راوی میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے اور اس وقت پانی کا بہاؤ 2 لاکھ کیو سک ہے۔ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید

ضلع اوکاڑہ میں تقریبا 80 ہزار ایکڑ رقبہ سیلاب سے متاثر ہوا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

تمام سلاد متاثرین کو فلڈ ریلیف کیمپس میں تمام سہولیات کے ساتھ ساتھ تینوں اوقات میں معیاری کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ

دونوں اضلاع کی مشترکہ کاوشوں سے سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف کی راہ ہموار کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ احمد عثمان جاوید

ضلع فیصل آباد کی 9 یونین کونسلز کے 25 دیہات دریائے راوی میں سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر

شدید متاثر ہونے والے علاقے خالی کروائے جا چکے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد

مشترکہ وزٹ کا مقصد ریلیف کاروائیوں کو مزید موثر بنانا ہے۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد

ضرورت کے وقت عوامی ریلیف کے لیے باہمی تعاون کے سلسلہ میں کوارڈینیشن کو فروغ دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد