November 1, 2026

جھنگ ( منیر حسین چدھڑ سے) مدرسہ فاروق اعظم کوٹ خیرا میں پسٹل کے فائر سے 10 سالہ طالب علم ہلاک پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے پسٹل برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ کوٹ خیرا میں فاروق اعظم مدرسے کے طلباء کو کہیں سے پسٹل ملا جس سے چھیڑ چھاڑ

20240804_211635

جھنگ ( منیر حسین چدھڑ سے) مدرسہ فاروق اعظم کوٹ خیرا میں پسٹل کے فائر سے 10 سالہ طالب علم ہلاک پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے پسٹل برآمد کر لیا تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ کوٹ خیرا میں فاروق اعظم مدرسے کے طلباء کو کہیں سے پسٹل ملا جس سے چھیڑ چھاڑ کے نتیجے میں مبینہ طور پر فائر ہو گیا جس کی وجہ سے 10 سالہ شہزاد نامی بچہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ڈی پی او محمد راشد ہدایت کے نوٹس پر ڈی ایس پی سٹی سرکل ہمراہ ایس ایچ او موقع پر پہنچ کر ملزم نصیر کو بروقت گرفتار کر کے پسٹل برآمد کر لیا ڈی پی او محمد راشد ہدایت کا کہنا ہے کہ کرائم سین یونٹ کے زریعے تمام شواہد کو موقع سے اکھٹا کیا جا رہا ہے تمام زاویوں سے معاملے کی تحقیق کی جا رہی ہے حقائق کی روشنی میں مقدمے کو یکسو کیا جائے گا

You may have missed