November 17, 2026

کمشنر ملتان ڈویژن کا دریائے ستلج کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ۔ ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او و دیگر ضلعی افسران بھی ہمراہ تھے۔

IMG-20250828-WA0207

کمشنر ملتان ڈویژن کا دریائے ستلج کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ۔
ڈپٹی کمشنر ، ڈی پی او و دیگر ضلعی افسران بھی ہمراہ تھے۔

میلسی (محمدمختارسولگی) کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے دریائے ستلج کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل دیگر ضلعی افسران بھی ہمراہ تھے کمشنر ملتان عامر کریم خاں کو لکھا بنگلہ ریلیف کیمپ میں سیلابی صورتحال اور انتظامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی. کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے سیلاب متاثرین کیلئے جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا لکھا بنگلہ میں فلڈ ریلیف کیمپس اور خیمہ بستیوں کا معائنہ کیاکمشنر ملتان عامر کریم خاں نے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کاسلسلہ جاری رکھنے کا حکم دیا انہوں نے موضع میاں حاکم میں کشتی پر جا کر مختلف بستیوں میں سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا اور خود کشتی پر جا کر اپنی موجودگی میں سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کا انخلاء کروایا۔کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ تمام محکمے الرٹ رہیں اور فوری ریسپانس کریں سیلاب متاثرین کوبروقت محفوظ مقام پر منتقل کریں خیمہ بستیوں میں سیلاب متاثرین کو خوراک، پانی اور طبی سہولیات فراہم کی جائیں خیمہ بستیوں میں صفائی کا بھی خصوصی انتظام کیا جائےجانوروں کیلئے چارے کا انتظام بھی کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ دریائی پانی میں اضافہ متوقع ہے تمام صورتحال پر کڑی نظر رکھیں اور عوام کو بروقت آگاہ کریں۔ ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے سیلاب متاثرین کیلئے کئے گئے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد افضل نے جان و مال کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بتایا۔اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو بابر سلیمان، اے سی وہاڑی احسن ممتاز، ایس ڈی پی او صدر وہاڑی رضوان خان،ایس ڈی ای او وقاص انجم،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محسن علی،ریجنل ڈائریکٹر سول ڈیفنس ملتان نوشبہ ملک،ڈپٹی ڈائر یکٹر پبلک ریلیشنز میاں نعیم عاصم، سی ڈی ا ومحمد ریحان اور دیگر افسران موجود تھے.