*حافظ آباد/سیلاب متاثرین مشکلات کا شکار، شہریوں اور فلاحی تنظیموں سے کردار ادا کرنے کی اپیل۔*
*حافظ آباد/سیلاب متاثرین مشکلات کا شکار، شہریوں اور فلاحی تنظیموں سے کردار ادا کرنے کی اپیل۔*
*تحریر*
رانا نعمان گلزار/نیوز کاسٹر/رائٹر
nomangulzar805@gmail.com
03091527250
*حافظ آباد اور گردونواح میں حالیہ بارشوں اور دریائے چناب میں طغیانی کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں کئی دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں۔ سکڑوں خاندان اپنے مکانات اور کھیت کھلیان چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ خواتین، بچے اور بزرگ سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں روزمرہ زندگی شدید مشکلات کا شکار ہے اور متاثرہ گھرانے بے یارو مددگار دکھائی دے رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو 1122 کی جانب سے ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے، تاہم متاثرہ خاندانوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے صرف سرکاری اقدامات کافی نہیں ہیں۔ اس وقت متاثرین کو خوراک، صاف پانی، ادویات، کپڑے اور عارضی رہائش کی اشد ضرورت ہےشہری ، مخیر حضرات اور سماجی کارکنان انسانی حقوق کی تنظیمیں فوری اور ہنگامی طور پر بڑھ چڑھ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں اور اپنی استطاعت کے مطابق متاثرین کے لیے راشن، کپڑے، کمبل اور دیگر اشیائے ضروریہ فراہم کریں۔ عطیات اور ریلیف سامان ریلیف کیمپوں یا فلاحی تنظیموں کے ذریعے فوری طور پر مستحقین تک پہنچایا جائے تاکہ کوئی خاندان بے سہارا نہ رہے۔ سیلاب متاثرین کی بحالی اور سہارا دینا محض سرکاری اداروں کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر شہری کی اخلاقی، دینی اور انسانی ذمہ داری ہے۔ اگر ہم سب مل کر اپنا کردار ادا کریں تو متاثرہ خاندانوں کی مشکلات میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے اور معاشرے میں انسانیت اور بھائی چارے کی روشن مثال قائم ہو سکتی ہے یہ وقت غمزدہ اور بے گھر خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے۔ آئیے ہم سب اپنی استطاعت کے مطابق ہاتھ بڑھائیں تاکہ کسی ماں کی گود خالی نہ ہو، کسی بچے کے لب خشک نہ رہیں اور کوئی بزرگ بے سہارا زندگی کے کٹھن لمحوں کا سامنا نہ کرے۔ سیلاب متاثرین ہماری فوری توجہ اور مدد کے منتظر ہیں۔*