ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ملک کی معیشت بچانے کے لیے زراعت اور برآمدات پر توجہ دینا ہوگی چوہدری غلام دستگیر سنی، زرعی انقلاب اور ایکسپورٹ میں اضافہ ہی حقیقی معاشی آزادی کا راستہ ہے:سید نوید شاہ عثمانی
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)ملک کی معیشت بچانے کے لیے زراعت اور برآمدات پر توجہ دینا ہوگی چوہدری غلام دستگیر سنی، زرعی انقلاب اور ایکسپورٹ میں اضافہ ہی حقیقی معاشی آزادی کا راستہ ہے:سید نوید شاہ عثمانی
پاکستان کی معیشت کو پائیدار بنانے کے لیے زراعت اور برآمدات پر خصوصی توجہ دینا ناگزیر ہے۔ پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود اپنی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھا رہا، کسان مشکلات کا شکار ہیں اور جدید زرعی ٹیکنالوجی نہ ہونے کے باعث ہم پیچھے رہ گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار بہاولنگر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ، ترقی پسند کاشت کار چوہدری غلام دستگیر سنی سید نوید شاہ عثمانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کپاس، چاول، آم اور گندم جیسے اجناس کے ساتھ ساتھ زرعی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن اور پروسیسنگ پر توجہ دے کر پاکستان اربوں ڈالر کی برآمدات کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو بھی جدید زرعی ٹیکنالوجی، ایکسپورٹ اور فشریز میں شامل کیا جانا چاہیے تاکہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں اور ملک معاشی طور پر مضبوط ہو۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر طویل المدتی زرعی و تجارتی پالیسی بنائے، کسانوں کو سہولتیں فراہم کرے، ریسرچ سینٹرز کو فعال کرے اور برآمدات کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کرے۔انہوں نے کہا حکومت کی زراعت اور برآمدات کو فروغ اولین ترجیح ہونی چائیے کیونکہ زرعی انقلاب اور ایکسپورٹ میں اضافہ ہی حقیقی معاشی آزادی کا راستہ ہے۔