November 17, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) آٹے کی قیمت کو پر لگ گئے روٹی مہنگی تندور والوں کے منہ مانے ریٹ پندرہ روپے بیس روپے میں فروخت نان

Screenshot_2025-08-27_143926

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) آٹے کی قیمت کو پر لگ گئے روٹی مہنگی تندور والوں کے منہ مانے ریٹ پندرہ روپے بیس روپے میں فروخت نان مہنگے شہر میں آٹا مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے 20 کلو کے دس کلو کے تھیلے کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ ایک ہفتہ قبل اٹے کی تھیلی کی قیمت کم تھی اسی طرح چکی والوں نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوۓ آٹے کی فی کلو قیمت میں من مانا اضافہ کر دیا ہے یہ اضافہ روز بہ روز بڑھ رہا ہے ذرائع کے مطابق فلو ملز مالکان اور ذخیرہ اندوزوں نے ملی بھگت کرکے گندم ذخیرہ کر لی ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت میں بھی تقریبا ایک ہزار روپے خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا ہے اس ضمن میں تحصیل و ضلعی انتظامیہ کا کردار انتہائی معنی خیز ہے کیونکہ نہ تو آٹے کی قیمت کو چیک کرنے کیلئے کسی قسم کا ایکشن فلو ملز کے خلاف کیا گیا اور نہ ہی کسی بھی ذخیرہ اندوز کے خلاف کاروائی کی گئی اس سلسلے پرائس کنٹرول کرنے والے ملی بھگت کے ساتھ خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں اور عوام کو ذخیرہ اندوزوں اور ملز مالکان کے رحم و کرم پر جوڑ دیا گیا ہے عوامی سماجی اور سیاسی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب سے اس تمام تر صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور ذمہ داروں کے خلاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور آٹے اور گندم کی پہلے والی قیمت پر دستیابی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔