رحیم یارخان ) ڈی ایس پی آصف رشید نے کہا ہے کہ تفتیشی افسران مقدمات کو زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر نمٹائیں، اہلکار کمپیوٹر ریکارڈ کی تکمیل یقینی بنائیں عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی از بر رکھیں، مجرمان اشتہاریوں، عدالتی مفروران، عادی و ریکارڈی
رحیم یارخان ) ڈی ایس پی آصف رشید نے کہا ہے کہ تفتیشی افسران مقدمات کو زیر تفتیش مقدمات کو میرٹ پر نمٹائیں، اہلکار کمپیوٹر ریکارڈ کی تکمیل یقینی بنائیں عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی از بر رکھیں، مجرمان اشتہاریوں، عدالتی مفروران، عادی و ریکارڈی ملزمان، منشیات فروشوں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ ڈی پی او عمران احمد ملک کی ہدایت پر گزشتہ روز ڈی ایس پی آصف رشید نے تھانہ اقبال آباد کا دورہ کرتے ہوئے، ایس ایچ او محمد رمضان اور تفتیشی افسران سے تفصیلی میٹنگ کرتے ہوئے زیر تفتیش مقدمات کے تفتیشی مراحل کو جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو میرٹ اور انصاف کی فراہمی کے لیے تفتیشی افسران پیشہ ورانہ مہارت کے تفتیشی مراحل کی حسب ضابطہ تکیمل کو یقینی بناتے ہوئے مقدمات کو بروقت حقائق پر یکسو کریں اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی دیکھنے میں نہ آئے، انہوں نے کہا کہ مقدمات میں مطلوب ملزمان کی حسب ضابطہ گرفتاری عمل لاتے ہوئے فریقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں، فرنٹ ڈیسک اور کمپیوٹررائزڈ ریکارڈ کی تکمیل آپ ڈیٹ رکھیں، مجرمان اشتہاریوں، عدالتی مفروران، عادی و ریکارڈی ملزمان، منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل لاتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ، انہوں نے عورتوں اور بچوں کے خلاف ہونے والے جرائم زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا رہنے کی ہدایت کی، نیشنل ایکشن پلان اور لوکل اینڈ سپیشل لاز پر ان کی روح کے مطابق عمل درآمد جاری رکھنے کی ہدایت کی۔