سکھر(بیورو چیف دعاآن۔لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن) سکھرایوانِ صنعت و تجارت کے صدر بلال وقار خان ، قائمہ کمیٹی برائے اسپورٹس کے کنوینر محمد خالد کاکیزئی نے پیرس میں اولمپکس 2024 کے منعقدہ جیولن تھرو کے مقابلے میں پاکستانی مایا ناز کھلاڑی ارشد ندیم کو عالمی
سکھر(بیورو چیف دعاآن۔لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن)
سکھرایوانِ صنعت و تجارت کے صدر بلال وقار خان ، قائمہ کمیٹی برائے اسپورٹس کے کنوینر محمد خالد کاکیزئی نے پیرس میں اولمپکس 2024 کے منعقدہ جیولن تھرو کے مقابلے میں پاکستانی مایا ناز کھلاڑی ارشد ندیم کو عالمی ریکارڈ قائم کرکے سونے کا تمغہ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے محدود وسائل ہونے کے باوجود سو سالہ ریکارڈ توڑ کر نیا ریکارڈ قائم کرکے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔ انہوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستانی قوم کسی سے بھی کم نہیں جبکہ اپنی سچی محنت و لگن سے کسی بھی قسم کے مقابلے کا میدان سر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس شاندار کامیابی پر پوری قوم جشن منارہی ہے ۔ سکھر چیمبر مطالبہ کرتا ہے کہ 40 سال بعد اولمپکس میں سونے کا تمغہ جیتنے پر ارشد ندیم کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کی جائے اور جیولن تھرو کے ساتھ اولمپکس کے دوسرے کھیلوں میں وسائل کا دائرہ وسیع کیا جائے ۔