November 17, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی رینالہ خورد۔ دریائے راوی میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان کا فلڈ

IMG-20250827-WA0273

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

رینالہ خورد۔ دریائے راوی میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان کا فلڈ ریلیف کیمپس کا دورہ، انہوں نے موپالکے، بامہ بالا اور چوچک میں قائم فلڈ ریلیف کیمپس میں عوام الناس کو سہولیات کی فراہمی کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے فلڈ کیمپس میں سٹاف کی حاضری بھی چیک کی اور انہیں محنت و لگن سے کام کرنے کے احکامات جاری کیے، اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان نے کہا کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کو سہولیات کی فراہمی کے لیے قائم کیے گئے فلڈ ریلیف کیمپس میں ڈیوٹی پر مامور عملہ مکمل طور پر الرٹ رہے، انہوں نے کہا کہ عوامی ریلیف کو مد نظر رکھتے ہوئے سیلاب متاثرین کو تمام مطلوبہ سہولیات بہم پہنچائی جائیں اور کیمپ میں سیلاب متاثرین کے کھانے پینے اور ان کے جانوروں کے لیے چارے کا بھی مکمل انتظام کیا جائے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی کمی ہرگز نہیں آنی چاہیے۔