November 17, 2026

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی رینالہ خورد۔دریائے راوی میں اونچے درجے کے سیلاب سے بچاؤ کے لیے اقدامات کا سلسلہ رات گئے بھی جاری

IMG-20250827-WA0272

اوکاڑہ،،، بیورو چیف جاوید راہی

رینالہ خورد۔دریائے راوی میں اونچے درجے کے سیلاب سے بچاؤ کے لیے اقدامات کا سلسلہ رات گئے بھی جاری، ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر تحصیل انتظامیہ عوامی جان و مال کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں، اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان کی زیر نگرانی دریائے راوی سے ملحقہ دیہات سے ہنگامی بنیادوں پر انخلاء کا عمل جاری ہے، اسسٹنٹ کمشنر انعم علی خان نے کہا ہے کہ ریونیو فیلڈ سٹاف سمیت تمام متعلقہ ادارے تمام نواحی علاقہ جات کے انخلاء تک متحرک انداز میں کام کریں، اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر عوامی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہونا چاہیے، لوگ انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں سے محفوظ مقامات پر منتقلی کے لیے مکمل تعاون کریں، کسی بھی ایمرجنسی کے لیے عوام الناس ریسکیو 1122 پر کال کریں۔