بہاولنگر /ہارون آباد ( نامہ نگار) 1500ء جشن ولادت خاتم النبیین ﷺ کانفرنس جامع مسجد اقصی ہارون آباد میں منعقد ہوئی جس
بہاولنگر /ہارون آباد ( نامہ نگار)
1500ء جشن ولادت خاتم النبیین ﷺ کانفرنس جامع مسجد اقصی ہارون آباد میں منعقد ہوئی جس کی صدارت صحافی عبدالسلام عباسی رضوی نے کی ۔کانفرنس کا اغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا جس کی سادت حافظ محمد احمد نے حاصل کی نقابت کے فرائض شہنشاہ نقابت محمد متین چوراہی سر نجام دیے نعت رسول مقبول ﷺ محمد احمد جمالی نے پڑھی ، خصوصی خطاب شیر امیر المجاہدین اسیر ناموس رسالت ﷺ علامہ عاص اشفاق رضوی نے فرمایا علامہ عاصم اشفاق رضوی نے بڑے خوبصورت انداز میں خطاب کرکے محفل میں آئے عاشقان رسول کے دلوں کو منور کرتے ہوئے کہا کہ رسول پاک ایک قوم یا خطے کے لیے نہیں بلکہ پوری کائنات کے لیے رحمت بن کر آئے پوری انسانیت کی تاریخ پر نظر ڈالیں تو سب سے روشن اور بے مثال شخصیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ وہ مینار نور ھے جس نے اندھیروں میں بھٹکتی ہوئی دنیا کو روشنی عطا کی اور انسان کو انسانیت کا اصل مقام سکھایا اور انہوں نے مزید عظمت رسول ﷺ بیان کرتے ہوئے فرمایا رسولِ پاک کی نگاہ رحمت ہر گھر پر ہوتی ھے عاشقان رسول سنت نبوی پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب محفل 1500 سالہ جشن ولادت خاتم النبیین ﷺ کرانے پر بھائی محمد عمران عطاری اور بھائی عبدالسلام رضوی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، محفل میں چوہدری شاہ سوار، عبداللطیف، قاری امین ، مفتی مظہر فرید شازلی، عرفان رضوی ، عبد الرحمن رضوی ، ایان احمد ، ریحان احمد ، حبیب الرحمن ،مرتضی ،عثمان جٹ ، عبید اللہ ملی، عمر قادری، علی رضوی ، عثمان رضوی ، سمیت تحریک لبیک پاکستان ہارون آباد کے عہدے دران و کارکنان جماعت اہل سنت کے عہدے داران سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی درود و سلام کے بعد علامہ عاصم اشفاق رضوی نے ملک پاکستان کی سلامتی افواج پاکستان کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔