November 17, 2026

*میجر جنرل نور ولی ایڈیشل سیکریٹری وزارت داخلہ تعینات، نوٹیفکیشن جاری۔*

Screenshot_2025-08-27_143926

*میجر جنرل نور ولی ایڈیشل سیکریٹری وزارت داخلہ تعینات، نوٹیفکیشن جاری۔*

*اسلام آباد۔وفاقی حکومت نے میجر جنرل نور ولی خان کو 3 سال کے لیے وزارت داخلہ میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات کردیا۔*

*نئی ذمہ داری سنبھالنے کے بعد وہ سول آرمڈ فورسز کے معاملات دیکھیں گے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔*

*میجر جنرل نور ولی خان اس سے قبل وزارت دفاع میں خدمات انجام دے رہے تھے، تاہم انہیں وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیپوٹیشن پر وزارت داخلہ بھیجا گیا ہے۔*

*واضح رہے کہ اس عہدے پر اس سے پہلے سہیل تاجک تعینات تھے، جنہیں ہٹا کر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔*