*حکومت بلوچستان کا خواتین کے لیے ویمن انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کا اعلان۔*
*حکومت بلوچستان کا خواتین کے لیے ویمن انڈومنٹ فنڈ قائم کرنے کا اعلان۔*
*کوہٹہ یہ اعلان صوبائی مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے پیر کو سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ سائرہ عطاء اور ادارہ برائے استحکامِ شرکتی ترقی کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔*
*ڈاکٹر ربابہ بلیدی کے مطابق اس فنڈ کے تحت بلوچستان کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں خواتین کو بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ گھریلو اور مقامی سطح پر چھوٹے کاروبار قائم کر سکیں اور اپنے خاندان کے معاشی استحکام میں کردار ادا کر سکیں۔*
*انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے، پالیسی سازی کے عمل میں ان کی شمولیت، ہنر مندی کے فروغ اور مالی سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ ان کے بقول خواتین کو بااختیار بنائے بغیر پائیدار ترقی کے اہداف حاصل نہیں کیے جا سکتے۔*
*سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ نے اس موقع پر صوبائی مشیر کو محکمانہ امور اور جاری منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے اس توقع کا اظہار کیا کہ ویمن انڈومنٹ فنڈ نہ صرف خواتین کی زندگیوں پر مثبت اثرات ڈالے گا بلکہ صوبے کی مجموعی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔*