November 17, 2026

*بلوچستان محکمہ صحت کا بڑا فیصلہ پروفائلز اور تصاویر اپ لوڈ نہ کرنے والے ملازمین کی 15 دن کی تنخواہ کٹوتی کا حکم۔*

Screenshot_2025-08-27_143926

*بلوچستان محکمہ صحت کا بڑا فیصلہ پروفائلز اور تصاویر اپ لوڈ نہ کرنے والے ملازمین کی 15 دن کی تنخواہ کٹوتی کا حکم۔*

*کوئٹہ بلوچستان محکمہ صحت نے اے آئی بیسڈ اٹینڈنس پورٹل پر عملدرآمد نہ کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا۔ محکمے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایسے تمام ملازمین جن کے پروفائلز اور تصاویر اب تک پورٹل پر اپ لوڈ نہیں ہوئے، ان کی پندرہ (15) روز کی تنخواہ کاٹنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔*

*نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بارہا ہدایات کے باوجود صوبے کے مختلف اسپتالوں میں ملازمین کے کوائف اور تصاویر پورٹل پر شامل نہیں کیے گئے، جس کے باعث شفاف حاضری نظام اور مانیٹرنگ کے عمل میں رکاوٹ آ رہی ہے۔*

*محکمہ صحت نے اسپتالوں کے سربراہان کو ہدایت دی ہے کہ تمام متاثرہ ملازمین کی پندرہ دن کی تنخواہ فوری طور پر کاٹ کر تعمیل رپورٹ جمع کرائی جائے۔ مزید کہا گیا ہے کہ پانچ ورکنگ ڈیز کے اندر اندر تازہ ترین ڈیٹا اور کٹوتی کی تصدیق رپورٹ محکمہ کو ارسال کی جائے۔*

*اعلامیے میں واضح تنبیہ کی گئی ہے کہ کسی بھی قسم کی تاخیر یا غفلت کو سنگین غفلت تصور کیا جائے گا اور متعلقہ افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔*