*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*
اوکاڑہ( ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگر نے کہا کہ موجودہ حالات ڈینگی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے،لوگوں کو آگاہی دینے اور سرکاری محکموں کے مربوط اقدامات کے متقاضی ہیں ضلع میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ڈینگی کا کوئی مریض نہ ہے ہمیں ڈینگی فری پوزیشن برقرا ر رکھنے کے لئے اپنی کوششوں اور کاوشوں کو اسی شدت سے آگے بڑھانا ہے آنے والے دنوں میں ہونے والی بارشوں میں سر ویلینس کے کام کو مزید احتیاط سے کرنے کی ضرورت ہے موثر ویکٹر سر ویلنس کی بدولت ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے انسداد ڈینگی کے لئے مر بوط کاوشیں ہی ثمر آور ہو سکتی ہیں جس کے لئے سرکاری محکموں اور عام شہریوں کو مل جل کر کام کرنا ہے ہمیں اپنے گھروں دفاتر اور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا اور خشک رکھنا ہے انسداد ڈینگی کے لئے جو محکمہ صحت نے ہدایات جاری کی ہیں ان پر عملد رآمد کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلا س میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹراحمدکمال اور سی ڈی سی آفیسر چوہدری محمد اصغر نے اجلاس کو ضلع میں جاری ویکٹر سرویلینس،ہاٹ سپاٹس کی نگرانی اور ٹیموں کی کار کردگی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں ہاٹ سپاٹس کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور ویکٹر سر ویلینس کی ذمہ داریوں کے لئے متعین ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کر رہی ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگر نے کہا کہ محکمہ بلڈنگ،پبلک ہیلتھ اورمیونسپل کمیٹیوں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے زیر انتظام عمارتوں میں صفائی ستھرائی،سیو ریج لائنوں کی مرمت اور واٹر سپلائی کے انتظامات کو بہترین حالت میں رکھیں نل اور واٹر سپلائی پائپوں کی لیکیج کسی جگہ سے نہیں ہونی چاہیے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگرنے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ڈینگی وائرس بڑا مسئلہ ہے جس سے بچنا وقت کی ضرورت ہے ہمیں نہ صرف اپنے آپ کو بچانا ہے بلکہ ارد گرد رہنے والے لوگوں کو اس مرض سے بچانے کے لئے تدابیر اختیار کرنا ہیں ڈینگی سے بچاؤ کے لئے حکومت نے جو ہدایات جاری کی ہیں ان پر سو فیصد عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے ڈینگی سے بچاؤ کے لئے حفاظتی اقدامات اور ڈینگی مچھر کو خاتمہ سب سے فوقیت طلب معاملہ ہے