ڈزاسٹر نیشنل ڈے کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن جیکب آباد کے زیرِ اہتمام آگاہی واک۔
ڈزاسٹر نیشنل ڈے کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن جیکب آباد کے زیرِ اہتمام آگاہی واک۔
جیکب آباد (رپورٹ: اے جی بلوچ) ڈزاسٹر نیشنل ڈے کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع جیکب آباد کے زیرِ اہتمام عوامی آگاہی کے لیے ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا،جس میں ریسکیو 1122 کے ضلعی ایمرجنسی آفیسر اور ان کی ٹیم سمیت الخدمت کی ضلعی ٹیم اور الخدمت فاؤنڈیشن کے بڑی تعداد میں رضاکاروں نے شرکت کی۔
آگاہی واک میں صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع جیکب آباد اقبال عادل مہر،جنرل سیکریٹری عزیز احمد پیرزادہ،عبدالصمد کٹبار، عبدالغنی پیرزادہ،محمد عثمان مہر،عنایت اللہ ٹالانی،مشتاق احمد لغاری سمیت الخدمت کے ذمہ داران اور رضاکار شریک ہوئے۔
اس موقع پر شرکاء نے قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عوام میں شعور اجاگر کرنے،حفاظتی اقدامات اختیار کرنے،بروقت امداد اور مؤثر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی اہمیت پر زور دیا۔
مقررین نے کہا کہ قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لیے پیشگی تیاری،عوامی آگاہی اور تربیت یافتہ رضاکاروں کی موجودگی انتہائی ضروری ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن ریسکیو اداروں کے ساتھ مل کر کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کی خدمت اور امداد کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
واک کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور عوامی تحفظ کے حوالے سے آگاہی کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں جانی و مالی نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔