October 9, 2026

بریکنگ نیوز | ٹنڈو الہیار کیا ٹنڈو الہیار میں شہری محفوظ ہیں؟ رپوٹ وجئے کمار واسوانی دعا ان لائین نیوز ایک بار پھر دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات نے شہر کے امن و امان پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے۔

IMG-20261009-WA0139(1)

بریکنگ نیوز | ٹنڈو الہیار
کیا ٹنڈو الہیار میں شہری محفوظ ہیں؟
رپوٹ وجئے کمار واسوانی دعا ان لائین نیوز
ایک بار پھر دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات نے شہر کے امن و امان پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے۔

ذرائع کے مطابق شہر کے مرکزی علاقے پاکستان چوک میں تلسی داس کے گھر میں مبینہ طور پر مسلح افراد نے داخل ہو کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور رقم لوٹ لی۔ بتایا جا رہا ہے کہ واردات میں 60 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

سب سے زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ یہ واقعہ دن کے اجالے میں شہر کے مرکزی علاقے میں پیش آیا۔

آج ایک گھر لُٹا ہے،
کل کسی اور گھر کی باری نہ آ جائے…!

اقلیتی برادری سمیت پورے شہر کے شہری خوف اور بے چینی میں مبتلا ہیں۔ لوگ سوال کر رہے ہیں کہ اگر شہر کے مرکزی علاقوں میں بھی شہری محفوظ نہیں تو پھر عام آدمی آخر کہاں جائے؟

ایس ایس پی ٹنڈو الہیار سے فوری نوٹس لینے کی اپیل ہے۔

ملزمان کو گرفتار کیا جائے، متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے اور ٹنڈو الہیار کے شہریوں، خصوصاً اقلیتی برادری کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

یہ صرف تلسی داس کے گھر کا مسئلہ نہیں…
یہ ہر اس شہری کا مسئلہ ہے جو اپنے گھر سے نکلتے وقت یہ یقین رکھنا چاہتا ہے کہ وہ بحفاظت واپس لوٹے گا۔

امن کسی ایک برادری کی نہیں، پورے شہر کی ضرورت ہے۔

ٹنڈو الہیار کو خوف نہیں، تحفظ چاہیے۔
خاموشی نہیں، فوری کارروائی چاہیے۔

ٹنڈو_الہیار شہریوں_کو_تحفظ اور انصاف چاہیے