October 8, 2026

*🔴قیامت خود بتائے گی قیامت کیوں ضروری تھی*

Screenshot_2025-08-24_153302

*🔴قیامت خود بتائے گی قیامت کیوں ضروری تھی*

*💥صرف 30 روپے کی خاطر پھل فروش نے دو بھائیوں کی جان لے لی*

*🌼لاہور : صرف 30 روپے کی خاطر پھل فروش نے ایک ہی گھر کے دو چراغ گل کر دیے، دوسرا بھائی بھی آج دم توڑ گیا، ایک ملزم گرفتار ہے۔*

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقہ تھانہ رائے ونڈ سٹی کے علاقے میں گزشتہ روز صرف 30 روپے کی خاطر پھل فروش نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر دو بھائیوں پر بہیمانہ تشدد کیا تھا۔

جھگڑے میں دونوں بھائی شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں کچھ دیر بعد 21 سالہ واجد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا-

17 سالہ راشد کو تشویشناک حالت میں اؔئی سی یو منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آج زندگی کی قید سے آزاد ہو گیا۔

رائے ونڈ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ نوجوانوں کے والد کی مدعیت میں درج کر کے ایک ملزم پھل فروش تیمور کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ اس کے ساتھی ملزم اویس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔