October 8, 2026

*🌼عدم برداشت کے رویئے نے کس قدر نقصان کیا😭*

IMG-20250825-WA0023

*🌼عدم برداشت کے رویئے نے کس قدر نقصان کیا😭*

لاہور کے دو نوجوان بھائی ….واجد اور راشد

دونوں کام سے گھر واپس جا رھے تھے

راستے میں ایک کیلے والی ریڑھی پر رُکے

کیلے 130 روپے درجن تھے ..انہوں نے ایک درجن کیلے لے لیے

رقم دینے کی باری آئی تو انہوں نے 5000 روپے کا نوٹ دیا۔

پھل فروش کہتا کہ میرے پاس کھلے نہیں ہیں ..5 ہزار کا نوٹ تھا تو پہلے بتادیتے …ایسے ہی کیلے پیک کروا لئے۔

گاہک بھائیوں نے کہا کہ کھلے تو پھر ھمارے پاس 100 روپے ہی ہیں …تم یا تو 5000 کی چینج کروا لاؤ یا پھر 100 روپے رکھ لو اور 30 بعد میں دے جائیں گے …یا پھر 30 کے کیلے نکال لو۔

دکاندار بھی نوجوان تھا …اُس نے غصہ کیا اور کہنے لگا کہ میں آپ کے باپ کا نوکر نہیں ہوں جو چینج ڈھونڈتا پھروں۔۔۔

بس پھر بات بڑھتی گئی اور توں تکرار سے گالم گلوچ سے ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

پہلے پھل فروش کو ان دونوں نے مارا ، پھر پھل فروش نے کال کر کے سامنے گراونڈ میں کرکٹ کھیلتے اپنے بھائی اور دوستوں کو بُلا لیا۔

کرکٹر نوجوانوں نے جب آ کر دیکھا کہ ان دو بھائیوں نے ہمارے بھائی کو مارا ہے …بس پھر آؤ دیکھا نا تاؤ۔۔۔

کرکٹ بیٹ مار مار کر ایک بھائی موقع پر مار دیا …دوسرا شدید زخمی ہو کر بے ھوش ہو گیا اور پھر وہ بھی ہسپتال جا کر دم توڑ گیا۔

اب دونوں گاہک بھائی جاں بحق ہو چکے ہیں…پھل فروش پولیس کی تحویل میں ھے اور کرکٹر قاتل لڑکے فرار ہیں۔۔۔

🟥

*کتنا افسوس ناک واقعہ ہے کہ 30 روپے کی خاطر 2 بھائیوں کو ابدی نیند سلادیا۔😢*