رموز تنظیم برائے فنون و ادب ضلع خوشاب کے زیر اہتمام “جشن آزادی مشاعرے “کا انعقاد
رموز تنظیم برائے فنون و ادب ضلع خوشاب کے زیر اہتمام “جشن آزادی مشاعرے “کا انعقاد
خصوصی تحریر : راجہ نورالہی عاطف
رموز تنظیم برائے فنون و ادب ضلع خوشاب کے زیرِ اہتمام ایسپائر کالج جوہرآباد میں ایک شاندار محفلِ شعروسخن بعنوان ” جشن آزادی مشاعرہ” کا انعقاد کیا گیا. جس کی صدارت نامور شاعر جناب فاروق لودھی نے کی. مہمانانِ خاص کے طور پر معروف شاعر پروفیسر ڈاکٹر بدر منیر اور سینئر و ممتاز شاعرجنابِ شکیل عاطر رونقِ بزم تھے۔
نظامت سنبھالتے ہوئے نوجوان شاعر حمزہ جنجوعہ نے نشست کے باقاعدہ آغاز کے لیے حافظ محمد الیاس کو تلاوت قرآن مجید فرقان حمید جبکہ علی زر ساجد کو نعتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے مدعو کیا.
محمد علی زوہیر نے احمد ندیم قاسمی کے ملی کلام جبکہ علی زر ساجد نے ملی نغمے سے محفل کے آغاز کو جوش و ترنم سے مزین کیا.
قبل ازیں مشاعرہ جنرل سیکرٹری رموز عدیل عباس عادل نے خطبہء اِستقبالیہ پیش کرتے ہوئے مدعو شعراء کرام و سامعین کرام کو خوش آمدید کہا. اُن کا کہنا تھا کہ سرپرست رموز پروفیسر خالد جیلانی ٹوانہ اور ہمارے سینئرز نے شعر و فنون کی ترویج اور ضلع میں علمی و ادبی روایات کی پاسداری کا جو بیڑا اٹھایا تھا رموز کے نوجوان اس سلسلہ کو قائم رکھنے اور مزید بڑھاوا دینے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے.
مشاعرہ میں صاحبِ صدر اور مہمانانِ خاص کے علاوہ دیگر شعراء کرام میں صدر رموز وقاص اللہ وقاص، گل جہان، علیم ملک، عدیل عباس عادل، رمیض نقوی، مستحسن رضا جامی، محمد عامر، خالد سیالوی، ورید اللہ ورید، حافظ الیاس حافظ، دانیال زمان، مزمل ادریس، کاشف واصفی، انیس الرحمان، حمزہ جنجوعہ، سعید احمد ساگر، راقب حیات، وقاص خان، اشعر عباس اور سدیم حیدر نے اپنا اپنا کلام سنا کر حاضرین سے خوب داد و تحسین سمیٹی.
میر مشاعرہ فاروق لودھی نے نوجوان شعراء کے ہاں ندرتِ خیال کی داد دیتے ہوئے غزل کے مستقبل اور خوشاب کے ادبی منظر نامے کو روشن قرار دیا.
سامعین میں سینیئر ممبر و قائم مقام سرپرست جناب بلال خاور، ملک محمد سالک اعوان، حامد محمود، مہران ملک، فیضان ملک، ملک عبداللہ اعوان، ملک محمد عمران اعوان اور دیگر نے شرکت کی.
آزادی مشاعرہ کے یاد گار انعقاد کے لیے ایسپائر کالج جوہرآباد نے بھر پور تعاون سے نوازا۔