November 26, 2026

سابق وزیر اعلی محمود خان کی زیر صدارت صوبے کے تمام اضلاع کے پارٹی عہدیداروں کا اہم مشاورتی اجلاس پارٹی رہنما ملک واجد علی خان کے حجرے میں منعقد کیا گیا۔

IMG-20261126-WA0159

سابق وزیر اعلی محمود خان کی زیر صدارت صوبے کے تمام اضلاع کے پارٹی عہدیداروں کا اہم مشاورتی اجلاس پارٹی رہنما ملک واجد علی خان کے حجرے میں منعقد کیا گیا۔

جس میں سابق صوبائی وزیر محب اللہ خان، سابق صوبائی وزیر اشتیاق وارمڑ، صوبائی و ضلعی عہدیداروں اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا و مرکزی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمنٹیرین محمود خان کی زیرِ صدارت صوبے کے تمام اضلاع کے پارٹی عہدیداروں کا اہم مشاورتی اجلاس گلبرگ پشاور میں پارٹی رہنما ملک واجد علی خان کے حجرے پر منعقد ہوا جس میں صوبائی و ضلعی عہدیداروں اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں پارٹی کی مجموعی تنظیمی صورتحال، موجودہ سیاسی حالات، تنظیمی امور اور مستقبل کی سیاسی حکمتِ عملی پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اس موقع پر مختلف اضلاع کے عہدیداروں نے اپنے علاقوں میں پارٹی سرگرمیوں، تنظیمی مسائل اور درپیش چیلنجز سے متعلق آراء اور تجاویز پیش کیں۔سابق وزیر اعلی محمود خان نے شرکاء سے مشاورت کرتے ہوئے تنظیمی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے، ضلعی سطح پر پارٹی کو فعال اور منظم کرنے اور آئندہ سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ باہمی مشاورت، مضبوط تنظیمی روابط اور مشترکہ حکمتِ عملی کے ذریعے پارٹی امور کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔