November 26, 2026

قیصر خان، ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن خیبرپختونخواہ کی زیرِ صدارت ریجنل ڈائریکٹرز اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز پشاور، نوشہرہ، ہری پور، مانسہرہ، ملاکنڈ، سوات اور مردان کے ساتھ آن لائن اجلاس

IMG-20261126-WA0163

قیصر خان، ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن خیبرپختونخواہ کی زیرِ صدارت ریجنل ڈائریکٹرز اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز پشاور، نوشہرہ، ہری پور، مانسہرہ، ملاکنڈ، سوات اور مردان کے ساتھ آن لائن اجلاس

اجلاس کے دوران زیشان اللہ آفریدی، ڈائریکٹر مانیٹرنگ نے متعلقہ اضلاع میں زیر التوا چالانوں کی صورتحال اور پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق قیصر خان، ڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن خیبرپختونخواہ کی زیرِ صدارت ریجنل ڈائریکٹرز اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز پشاور، نوشہرہ، ہری پور، مانسہرہ، ملاکنڈ، سوات اور مردان کے ساتھ آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کے دوران جناب زیشان اللہ آفریدی، ڈائریکٹر مانیٹرنگ نے متعلقہ اضلاع میں زیرِ التواء چالانوں کی صورتحال اور پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔اجلاس میں ریجنل ڈائریکٹرز اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز پشاور، نوشہرہ، ہری پور، مانسہرہ، ملاکنڈ، سوات اور مردان نے شرکت کی۔اجلاس میں جناب فضلِ نورانی، ڈائریکٹر لیگل، اور ایس پی انویسٹی گیشن پشاور نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران زیرِ التواء چالانوں کے حوالے سے متعلقہ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کے ساتھ تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ چالانوں کی موجودہ صورتحال، تاخیر کی وجوہات اور ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پرڈائریکٹر جنرل پراسیکیوشن نے درج ذیل اہم ہدایات جاری کیں۔ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرزکو ہدایت کی گئی کہ زیرِ التواء چالانوں کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد مکمل کرکے متعلقہ عدالتوں میں جمع کرانے کو یقینی بنایا جائے۔
ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرزکو ہدایت کی گئی کہ وہ متعلقہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز (DPOs) اور سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (SPs Investigation) کے ساتھ مؤثر ادارہ جاتی کوآرڈینیشن کو یقینی بنائیں اور زیرِ التواء چالانوں کی بروقت تکمیل، تفتیشی امور میں حائل رکاوٹوں کے ازالے اور باہمی معاملات کے حل کے لیے باقاعدگی سے کوآرڈینیشن اجلاس منعقد کریں- ریجنل ڈائریکٹرز اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اضلاع میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کریں، تاکہ عوام کو قانونی مقدمات، پراسیکیوشن کے امور اور دیگر متعلقہ مسائل کے حل کے لیے براہِ راست رہنمائی اور شنوائی کا موقع فراہم کیا جا سکے۔ریجنل ڈائریکٹرز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے ریجنز میں پراسیکیوٹرز اور اسٹاف کی حاضری، پابندیٔ وقت اور دفتری امور کی انجام دہی کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنائیں۔