گورنر خیبرپختونخوا کے اعزاز میں سیف اللہ برادران کی جانب سے عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
گورنر خیبرپختونخوا کے اعزاز میں سیف اللہ برادران کی جانب سے عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
عشائیے میں خیبرپختونخوا کے ایڈوائزر عثمان سیف اللہ، سلیم سیف اللہ خان، انور سیف اللہ خان سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں سیف اللہ برادران کی جانب سے عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔عشائیے میں خیبرپختونخوا کے ایڈوائزر عثمان سیف اللہ، سلیم سیف اللہ خان، انور سیف اللہ خان، سمت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے باہمی دلچسپی کے امور، صوبے کی مجموعی صورتحال اور اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پرتگال میزبانی پر سیف اللہ برادران کا شکریہ ادا کیا اور ملاقات کو خوشگوار قرار دیا۔