میلسی (بیو رو چیف )فیڈریشن اف رجسٹر سکولز پنجاب میلسی کے زیر اہتمام اظہار تشکر کانفرنس ہوئی ۔
میلسی (بیو رو چیف )فیڈریشن اف رجسٹر سکولز پنجاب میلسی کے زیر اہتمام اظہار تشکر کانفرنس ہوئی ۔
قران پاک کی تلاوت کی سعادت ڈاکٹر حافظ ریاض صاحب نے حاصل کی ۔۔۔
نعت رسول مقبول کی سعادت صاحبزادہ حافظ مرتضی صاحب نے حاصل کی ۔۔
زاہد نظامی نے نقابت کے فرائض سرانجام دیے
تحصیل میلسی کے ارگنائزر محمد ریحان خان نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کے فورس وہ واحد تنظیم ہے جو پرائیویٹ سکولز کے مسائل کہ حل کے لیے کوشاں ہے ۔پرائیویٹ سکولز کے بلڈنگ سرٹیفیکیٹ کا ایشو ہو یا کیو اے ٹی میں بے ضابطگیوں کا ایشو ہو ہر فورم پر فورس پرائیویٹ سکول کے مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے کوشاں نظر اتی ہے ۔۔تقریب سے فورس کے جنرل سیکرٹری قمر زمان کھنڈ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سی او وہاڑی سے بلڈنگ سرٹیفیکیٹ کے حصول رجسٹریشن کے مسائل ای لائسنس کی مدت بڑھانے پر غور سمیت دیگر ایشوز پر مشاورت رہتی ہے اور ان کی تجاویز پرسی ای او ایجوکیشن وہاڑی پرائیویٹ سکولز کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہیں ۔۔انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا فورس کے پلیٹ فارم سے ملتان بورڈ میں ریکارڈ رجسٹریشنز حاصل کی گئیں ۔۔فورس تمام چھوٹے بڑے سکولوں کے ساتھ اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی ۔۔فورس کے بانی ید خان بنگش نے اپنے خطاب میں کہا فورس پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے الحاق شدہ اداروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے واحد تنظیم ہے۔۔کیوٹی میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر اواز اٹھانے والی واحد تنظیم فورس ہے ۔ کیو 80 ٹیسٹ اپنے پیٹرن کے مطابق نہیں لیا گیا اس کا نقصان تمام پرائیویٹ اداروں کو ہوا اور انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا ایک گورنمنٹ سکولوں کو پیما کے تحت پرائیویٹائز کیا جائے نہ کے پیف کے زیر اثر ۔ پیف نے فورس کی نشاندہی پر
16 سال سے زائد عمر والے بچوں کی کے ایشو پر نظر ثانی کی گئی اور ان کی پیمنٹ بحال کی گئی..فورس تمام پرائیویٹ اداروں کے لیے بلا امتیاز کام کرتی ہے ۔۔اس موقع پر انہوں نے محمد ریحان خان غوری اور شاید ہمیں جٹ کو ایڈوائزری کمیٹی کا ممبر بنانے کا اعلان بھی کیا ۔میلسی فورس کی کارکردگی کو سراہا اس موقع پر انے والے نئے سکول سربراہان کو خوش امدید کہا خاص طور پر زاہد نظامی صاحب کو فورس میں شامل ہونے پر مبارکباد دی ۔۔۔
شیخ اکرم چیئرمین ال پرائیویٹ سکول ایسوسییشن اور صدر فورس پنجاب اپنے خطاب میں کہا کہ فورس وہ واحد تنظیم ہے جس کی بات کو پنجاب لیول پر سنا جاتا ہے مسئلہ چاہے رجسٹریشن کا ہو بلڈنگ سرٹیفیکیٹ کا کیا یہ لائسنس کی مدت کا کے تنظیم ہر فورم پر پرائیویٹ سکول کی اواز بنتی ہے ۔انہوں نے تمام سربراہان سے درخواست کی کہ وہ پیشہ ورانہ دیانتداری سے کام لیتے ہوئے ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں اور اس کے ساتھ ساتھ طلبہ کی تربیت میں بھی اپنا کردار ادا کریں ان کا کہنا تھا میلسی ا کر انہیں ہمیشہ بہت زیادہ خوشی محسوس ہوتی ہے تقریب میں ٹبہ سلطان پور کا وفد ریاض کاشف کی قیادت میں اور دو کوٹا کا وفد فیروز مسلم صاحب کی قیادت میں شریک ہوا اس پروگرام میں شریف وٹو جناب مہر سلمان سرفراز بھٹہ ذیشان بھٹی افتاب خان ساجد بھٹہ
ماہنی ارشد ثقلین ساجد شاہ شیخ نواز حافظ فیاض سمیت کثیر تعداد میں پرائیویٹ سکول کے سربراہان شریک ہوئے ۔پروگرام کے اختتام پر حافظ مرتضی ڈائریکٹر المصطفی پبلک سکول سسٹم نے دعا کروائی ۔تقریب کے اخر میں جشن ازادی کا کہ کیک کاٹا گیا پاکستان کی سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں ۔فورس تحصیل میلسی کی جانب سے عشائیہ دیا گیا۔