October 11, 2026

بمبول تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) بمبول تھل کے نامور سپوت ملک سجاد حسین چنڑ کا منفرد اعزاز، سرگودھا یونیورسٹی سے ایم اے عربی کا امتحان

IMG-20250824-WA0075

بمبول تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) بمبول تھل کے نامور سپوت ملک سجاد حسین چنڑ کا منفرد اعزاز، سرگودھا یونیورسٹی سے ایم اے عربی کا امتحان فرسٹ پوزیشن میں پاس کر لیا ، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ ملک سجاد حسین چنڑ نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ محنت، حوصلہ اور علم کی پیاس کبھی رکاوٹوں کے سامنے ہار نہیں مانتی۔ان کا تعلیمی سفر ہمیشہ شاندار کامیابیوں سے بھرا رہا ہے۔ اپنے تعلیمی کیریئر میں متعدد نمایاں کارنامے سرانجام دینے کے بعد ایک اور سنگِ میل عبور کیا ہے۔ ملازمت کی مصروفیات، گھریلو ذمہ داریوں اور بڑھتی عمر کی رکاوٹوں کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری بلکہ سرگودھا یونیورسٹی جیسے معیاری ادارے سے ایم اے عربی (فرسٹ ڈویژن) میں پاس کر کے شاندار کامیابی حاصل کی۔یہ کامیابی محض ایک ڈگری نہیں بلکہ ان کے عزم، لگن اور جذبۂ علم کی دلیل ہے۔ اس وقت وہ اپنی تدریسی خدمات کے ذریعے نئی نسل کو علم کے نور سے منور کر رہے ہیں اور ساتھ ہی اپنی علمی ترقی کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔علاقہ تھل کے ایسے سپوتوں پر فخر ہوتا ہے جو نہ صرف خود کامیابیوں کی سیڑھیاں چڑھتے ہیں بلکہ دوسروں کے لیے بھی مشعلِ راہ بنتے ہیں۔

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں علم و عمل میں مزید ترقی عطا فرمائے اور یہ کامیابی ان کے لیے دین و دنیا کی بھلائی کا ذریعہ بنے۔ آمین