ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر سے) ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے کامیاب شجرکاری ناگزیر ہے،شجرکاری کے ذریعے شہر کے حسن کو دوبالا کیا جاسکتا ہے،ہم سب کو بھی شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کے حصہ لینا ہوگا، درخت نہ صرف ماحول کی بہتری کاباعث ہیں
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر سے) ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے کامیاب شجرکاری ناگزیر ہے،شجرکاری کے ذریعے شہر کے حسن کو دوبالا کیا جاسکتا ہے،ہم سب کو بھی شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کے حصہ لینا ہوگا، درخت نہ صرف ماحول کی بہتری کاباعث ہیں بلکہ خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتے ہیں سکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد سعود فاروق خان چغتائی نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہرفرد اپنا کردار ادا کرے گلی محلوں کی سطح پر زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں اور پودوں کی نگہداشت پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ پودے تناور درخت بن کر ماحول کو معطر ، خوبصورت اور پاکیزہ بنا سکیں۔