November 4, 2026

خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے )ڈسٹرکٹ ہاسپٹل ویسٹ سپروائزری کمیٹی خوشاب کا اجلاس ڈپٹی کمشنرذیشان شبیررانا کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ا جلا س میں اے ڈی سی (جی) احمد صہیب،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی،اسسٹنٹ ڈائریکٹرما حولیات عمار حسن اور دیگر متعلقہ

IMG-20240808-WA0152

خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے )ڈسٹرکٹ ہاسپٹل ویسٹ سپروائزری کمیٹی خوشاب کا اجلاس ڈپٹی کمشنرذیشان شبیررانا کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ا جلا س میں اے ڈی سی (جی) احمد صہیب،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی،اسسٹنٹ ڈائریکٹرما حولیات عمار حسن اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنرنے ہدایات جاری کیں کہ ہسپتالوں کی ویسٹ مینجمنٹ کے مناسب اور موزوں طریقہ کار کو یقینی بنا یاجا ئے تمام ہسپتالوں میں انسنی ریٹرز کو فنگشنل بنا یا جائے اور ترجیحی بنیادوں پر مسئلے کے تدارک کے لیے ہسپتالوں میں فضلات کی حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تلفی کے عمل کو باقاعدگی سے مانیٹر کیا جائے کیونکہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے صاف ستھرے ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ذمہ داریوں میں سے ایک ہے۔