خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے )حکو مت پنجاب کے ویژن کے مطابق کسانوں کو زرعی شعبہ میں حکومتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیررانا کی زیر صدارت محکمہ زراعت توسیع کے مختلف پروگرامز کاجائزہ اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے )حکو مت پنجاب کے ویژن کے مطابق کسانوں کو زرعی شعبہ میں حکومتی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیررانا کی زیر صدارت محکمہ زراعت توسیع کے مختلف پروگرامز کاجائزہ اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب، ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت توسیع عبدالماجد اور محکمہ زراعت کے دیگر افسران شریک ہو ئے۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع نے ڈپٹی کمشنر کو محکمہ زراعت توسیع کے زیراہتمام مختلف پروگرامز سے متعلق بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ حکو مت پنجاب کی جا نب سے زرعی گریجو یٹس کو انٹر ن شپ دی جارہی ہے جس سے نو جوانوں کو نہ صرف روزگار کے مواقع میسر ہونگے بلکہ زراعت کے شعبہ میں ہیومن ریسورسز کی کمی کو پورا کیا جا سکے گا۔ انھوں نے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام کی بدولت زرعی گریجویٹس نوجوان فیلڈ میں کسانوں کی رہنمائی کریں گے۔ انھوں نے مزید بتا یا کہ خوشاب میں 19گریجویٹس کو انٹرن شپ دی جائے گی جس کے لئے باقاعدہ57 درخواستیں وصول ہو گئی ہیں جن کے انٹرویو 16اور 17اگست کوڈی سی آفس میں کئے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکو مت پنجاب زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے اربوں روپے کی خطیر رقم خرچ کر رہی ہے محکمہ زراعت توسیع کے افسران زرعی گریجو یٹس انٹرن شپ سکیم، کسان سہولت سنٹرز اور زراعت کے دیگر اقدامات سے متعلق کسانوں کو زیا دہ سے زیا دہ آگہی فراہم کر یں تا کہ کسان حضرات حکو مت پنجاب کی زرعی پا لیسیوں سے مستفید ہو سکیں۔