November 17, 2026

بمبول تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) بمبول تھل کے قابل فخر سپوت ملک سجاد حسین چنڑ کا ایک اور اعزاز، سرگودھا یونیورسٹی سے ایم اے عربی کی ڈگری

IMG-20250822-WA0302

بمبول تھل (راجہ نورالہی عاطف سے) بمبول تھل کے قابل فخر سپوت ملک سجاد حسین چنڑ کا ایک اور اعزاز، سرگودھا یونیورسٹی سے ایم اے عربی کی ڈگری فرسٹ پوزیشن میں حاصل کر لی ، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ ملک سجاد حسین چنڑ نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ محنت، حوصلہ اور علم کی پیاس کبھی رکاوٹوں کے سامنے ہار نہیں مانتی۔ان کا تعلیمی سفر ہمیشہ شاندار کامیابیوں سے بھرا رہا ہے۔ اپنے تعلیمی کیریئر میں متعدد نمایاں کارنامے سرانجام دینے کے بعد انہوں نے آج ایک اور سنگِ میل عبور کیا ہے۔ ملازمت کی مصروفیات، گھریلو ذمہ داریوں اور بڑھتی عمر کی رکاوٹوں کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری بلکہ سرگودھا یونیورسٹی جیسے معیاری ادارے سے ایم اے عربی (فرسٹ ڈویژن) میں پاس کر کے شاندار کامیابی حاصل کی۔یہ کامیابی محض ایک ڈگری نہیں بلکہ ان کے عزم، لگن اور جذبۂ علم کی دلیل ہے۔ اس وقت وہ اپنی تدریسی خدمات کے ذریعے نئی نسل کو علم کے نور سے منور کر رہے ہیں اور ساتھ ہی اپنی علمی ترقی کے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ معاشرے کوایسے علم دوست شخص پر فخر ہوتا ہے جو نہ صرف خود کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتا ہے بلکہ دوسروں کے لیے بھی مشعلِ راہ بنتا ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ملک سجاد حسین چنڑ کو علم و عمل میں مزید ترقی عطا فرمائے اور یہ کامیابی ان کے لیے دین و دنیا کی بھلائی کا ذریعہ بنے۔ آمین