November 17, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلمیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھورکے کوآرڈینیٹرز اور تحصیل انتظامیہ نورپور تھل کی کاوشیں کارگر ثابت ہونے لگیں

IMG-20250822-WA0303

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی پارلمیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھورکے کوآرڈینیٹرز اور تحصیل انتظامیہ نورپور تھل کی کاوشیں کارگر ثابت ہونے لگیں، شہر میں نکاسی ءآب کے انتظام کو مزید موثر بنانے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ، شہری حلقوں کی طرف سے تمام ارباب بست و کشاد کو زبردست خراج تحسین ۔ کوآرڈینیٹرز ٹو ایم این اے ملک وقاص احمد بگھور اور انجینیئر ملک طاہر ندیم بگھور نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے بتایا کہ ایم این اے انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کی ہدایت کے مطابق
بلاتفریق عوامی خدمت کا سلسلہ جاری ہے۔ شہریوں کے مطالبے کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کے احکامات پر چیف آفیسر ایم سی نورپورتھل مہر نعیم نے نورپورسٹی میں 20 سال سے بند نکاسی ء آب کے نالے کو کھلوانے کا کام شروع کرادیاہے۔ حالیہ بارشوں کے باعث نورپورشہر میں نکاسی ءآب کے حوالے سے شہریوں کو کافی مسائل درپیش تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ
انشاءاللہ جلد نورپورسٹی کے سیوریج کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونگے۔