November 17, 2026

چوہدری اشرف ظہور ;SHO ٹبہ سلطانپور کا ایلیٹ ٹیم اور بھاری نفری کے ہمراہ ریڈ۔ 3 بڑے منشیات فروش گرفتار۔

IMG-20250822-WA0300

چوہدری اشرف ظہور ;SHO ٹبہ سلطانپور کا ایلیٹ ٹیم اور بھاری نفری کے ہمراہ ریڈ۔ 3 بڑے منشیات فروش گرفتار۔

میلسی (محمدمختارسولگی) چوہدری اشرف ظہور SHO ٹبہ سلطانپور نے ایلیٹ ٹیم اور بھاری نفری کے ہمراہ ٹبہ سلطانپور کے علاقے 198/WB میں ریڈ کرکے 3 بڑے منشیات فروش ;آئس ڈیلر شمشاد عرف شمشادی ڈان قوم اوڈ ;عطا محمد عرفی عطی قوم سیال اورذولفقار عرف ذولفی قوم سیال سکنہ 198/WB کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں آئس چرس اور افیون برآمد کرلی ۔یہ منشیات فروش ٹبہ سلطانپور شہر اور ارد گرد کے علاقوں میں یہ گروپ سپلائی پہنچاتے تھے۔ اس نیٹ ورک کو SHO ٹبہ سلطانپور چوہدری اشرف ظہور نے بڑی مہارت سے قابو کیا ۔ ان کی نشاندھی پر مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ SHO ٹبہ سلطانپور چوہدری اشرف ظہور کا کہنا تھا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ میرے علاقے میں کوئ منشیات فروش منشیات فروخت نہیں کر سکے گا۔ منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا . عوام نے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کیا کیونکہ یہ منشیات فروش بڑے عرصے سے منشیات کا کے مکروہ دھندے میں ملوث تھے۔