امریکہ کی پاکستان سے کی جانے والی نئی محبت و اس کے التفات کو۔ سمجھنے کی بہت کوشش جاری ہیں – اور اس کی ایک بڑی وجہ ٹرمپ کو نوبیل انعام کی حمایت سامنے آئ ہے –
امریکہ کی پاکستان سے کی جانے والی نئی محبت و اس کے التفات کو۔ سمجھنے کی بہت کوشش جاری ہیں – اور اس کی ایک بڑی وجہ ٹرمپ کو نوبیل انعام کی حمایت سامنے آئ ہے –
یہ وہ نوبیل انعام ہے جب ملالہ یوسف زئی کو ملا تو اس سے نفرت اور طالبان کی محبت میں پاکستان کا ایک بڑا طبقہ بلکہ خاص طور فوجی حمایت یافتہ گروہوں نے نوبیل انعام کو اتنا بے قدر جانا کہ آج تک اس پر شور مچتا ہے – آج جب اسی فوج کے دوسرے فیلد مارشل و ان کے مرہون منت وزیر اعظم امریکی صدر کو نوبیل انعام دینے کے لئے بھرپور حمایت کر رہے ہیں – بلکہ پاکستان کے بعد اسرائیل کے نتن یاہو اور کمبوڈیا کے ہون مانت اور آرمینیا و آزربائیجان کے رہنماؤں نے حمایت کی ہے – مگر صدر ٹرمپ کے اپنے الفاظ رہے ہیں کہ
No, I won’t get a Nobel Peace Prize no matter what I do, including Russia/Ukraine, and Israel/Iran, whatever those outcomes may be, but the people know, and that’s all that matters to me!” Trump said on social media in June. اسی طرح
صدر ٹرمپ نے فروری میں اسرائیل و فلسطین میں قلیل مدتی سیز فائر کے بعد اسرائیلی رہنما نتن یاہو سے ایک ملاقات کے وقت اس حد تک کہہ دیا تھا کہ They will never give me a Nobel Peace Prize. I deserve it.”—
اسی طرح جون میں بھی سوشل میڈیا پر صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ
امریکی صدر نوبیل انعام کے لیے اس قدر تڑپ رکھتے ہیں کہ انہوں نے انعم کے سلسلے میں اچانک ناروے کے ایک منسٹر سے بھی رابطہ کر ڈالا -اور کہا کہ ان کو نوبیل انعام چاہئے اور وہ ناروے سے ٹیرف کے سلسلے میں بات چیت کرنا چاہتے ہیں ادھر امریکی رہنما ہیلری کنٹن نے کہا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ یوکرین اور روس کے مابین جنگ رکوا دیں تو وہ نوبیل کے لئے صدر ٹرمپ کی حمایت کر سکتی – صدر ٹرمپ نوبیل کے لیے اتنے بیتاب ہیں کہ انہوں نے روس کے صدر کے ساتھ ون ٹو ون ملاقات کر ڈالی گو اس کا نتیجہ کیا ہے اب تک بحث جاری ہے –
روس کے رہنما پیوٹن سے ملاقات کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان و بھارت کی جنگ اور ان کے درمیان سیز فائر کا ذکر چھیڑ دیا .فاکس ٹی وی پر اپنے انٹرویو کے دوران انسانی زندگی کے بچانے کا بھرپور اعادہ کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ سب سے پہلے انسان کی جان بچانا ضروری ہے اور پھر کوئ اور کام – انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ نیوکلیر ہو سکتی تھی اور امریکہ کی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر کے اقدام نے جنگ سے بچا لیا – جبکہ بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستان نے انڈیا سے رابطہ کر کے مئی کے مہینے میں ہونے والے جنگ کو روکا گیا یعنی امریکہ کی وجہ سے نہی – جبکہ پاکستان نے امریکہ کو کئ اس کا کریڈٹ دیا کہ صدر ٹرمپ نے سیز فائر ممکن ہو سکا –
صدر ٹرمپ نے اس موقع پر تھائی لینڈ و کمبوڈیا کے تنازعہ ،ایران و اسرائیل اور روانڈا اور کانگو اور سربیا و کوسوو کے علاوہ مصر اور ایتھوپیا کا کریڈٹ بھی لیا کہ ان کی کوشش سے امن قائم ہوا اور وہ ان تمام کی بنا پر نوبیل انعام کے صحیح حقدار ہیں – اس سے قبل امریکی وائٹ ہاوس کی سیکریٹری کیرولائن کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے اپنے چھ ماہ کے دور میں ہر ماہ ایک ڈیل یا سیز فائر کرایا اور اس وجہ سے وہ نوبیل پیس انعام کے حقدار ہو سکتے ہیں – صدر ٹرمپ نے ۲۰۱۸ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام پر کیمیکل ہتھیاروں کے استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے میزائلوں کی بارش کردی تھی واضح رہے کہ اس حملہ سے چند گھنٹوں قبل اقوم متحدہ کا فیکٹ فائنڈنگ مشن شام کا دورہ کرنے والا تھا –
ان سے قبل صدر اوباما کو ۲۰۰۸ میں امن و سفارتی و بین القوامی طور امن و عوام کے لیے خصوصی خدمات نوبیل پیس انعام دیا گیا تھا