November 17, 2026

*ستھرا پنجاب پروگرام: ڈیوو کمپنی کا باب بند، ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ستھرا پنجاب پروگرام کی کمان سنبھال لی*

IMG-20250822-WA0293

*ستھرا پنجاب پروگرام: ڈیوو کمپنی کا باب بند، ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ستھرا پنجاب پروگرام کی کمان سنبھال لی*

میلسی (محمدمختارسولگی) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے کمشنر ملتان ڈویژن رانا عامر کریم خاں کی مرتب کردہ رپورٹ کی روشنی میں ستھرا پنجاب پروگرام کی کنٹریکٹر ڈیوو کمپنی کی ناقص کارکردگی پر ان کا کنٹریکٹ فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے اور صفائی ستھرائی کے تمام امور اپنی نگرانی میں سنبھال لئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق نیا کنٹریکٹ ہونے تک پورے شہر میں ستھرا پنجاب پروگرام براہِ راست ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی چلائے گی۔ سپروائزری سٹاف اور سینیٹری ورکرز سمیت تمام عملہ معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹیاں انجام دے گا اور تنخواہوں کی بروقت ادائیگی بھی جاری رہے گی۔ کمپنی حکام نے واضح کیا ہے کہ صفائی ستھرائی کا پورا نظام اب مکمل طور پر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے کنٹرول میں ہوگا اور اس کی نگرانی بھی براہِ راست سرکاری سطح پر کی جائے گی۔سپروائزری سٹاف اور سینٹری ورکرز اس صورتحال میں کسی قسم کی پریشانی لینے کی ضرورت نہیں کسی بھی ملازم کو فارغ نہیں کیا جائے گا۔