نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کا ایک اور عوام دوست اقدام ، اے سی ہاؤس سے ملحقہ مغربی
نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کا ایک اور عوام دوست اقدام ، اے سی ہاؤس سے ملحقہ مغربی آبادی کی سٹریٹ لائٹ دوبارہ چالو کر دی گئی ، عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے تحصیل انتظامیہ کو زبردست خراج تحسین۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کو چند روز قبل وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت مواصلات و ایم این اے انجینیئر ملک گل اصغر خان بگھور کے پبلک فورم کے انچارج ملک وقاص احمد بگھور اور صدر نورپورتھل پریس کلب سیٹھ ثمر سلطان نے شہریوں کے ہمراہ ایک خصوصی نشست کےدوران ڈاک بنگلہ اور اے سی ہاؤس سے ملحقہ گنجان آبادی کے اس دیرینہ مسئلہ کی نشاندہی کی تھی ۔ جس پر انہوں نے کوئیک ایکشن لیتے ہوئے چیف آفیسر ایم سی نعیم منظور کو یہ دیرینہ عوامی مسئلہ حل کرنے کے احکامات صادر کیے ۔ جن پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم سی نورپور تھل کے ٹیکنیکل عملہ کی طرف سے مذکورہ آبادی کی بند سٹریٹ لائٹ کو کئ ماہ کے بعد دوبارہ چالو کر دیا ہے ۔ دریں اثناء عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز کے اس عوام دوست اقدام سے رات کے وقت جہاں نمازیوں کو گنجان آباد محلوں کی مساجد میں آمد و رفت میں اب دشواری کا سامنا نہ رہے گا وہیں راہگیر بھی اس سہولت سے مستفید ہوں گے ۔