خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان بزنس فورم فرانس کے وفد نے گورنر ہاؤس پنجاب کا خصوصی دورہ کیا اور گورنر سے ملاقات بھی کی . وفد میں فرانس، اٹلی اور برطانیہ کے کاروباری اوورسیز پاکستانی شامل تھے ۔ وفد کی قیادت چیئرمین پاکستان بزنس فورم سردار ظہور اقبال اور صدر حاجی چوہدری محمد اسلم کر رہے تھے
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان بزنس فورم فرانس کے وفد نے گورنر ہاؤس پنجاب کا خصوصی دورہ کیا اور گورنر سے ملاقات بھی کی . وفد میں فرانس، اٹلی اور برطانیہ کے کاروباری اوورسیز پاکستانی شامل تھے ۔ وفد کی قیادت چیئرمین پاکستان بزنس فورم سردار ظہور اقبال اور صدر حاجی چوہدری محمد اسلم کر رہے تھے ۔ خوشاب سے تعلق رکھنے والے پاکستان بزنس فورم فرانس کے ترجمان سیٹھ محبوب سلطان نے میڈیا کو بتایا کہ ہمارے وفد نے سرمایہ کاری کے لیے بہتر ماحول کی ضرورت پر زور دیا۔ وفد سے مخاطب ہوتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ہم سے زیادہ محب وطن اوورسیز پاکستانی ہیں۔ اہم سوال یہ ہے کہ ہم نے اوورسیز کی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنی ہے ۔ پاکستان میں پراپرٹی کے کاروبار میں بہت مسائل ہیں ۔وزیراعظم کو مشورہ دیا ہے کہ اوورسیز کی وزارت کو فعال کریں اور اوورسیز کی شکایات پر بہترین انصاف ملنا چاہیے ۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ گورنر آفس میں فوکل پرسن نامزد کر کے اور سپیشل ڈیسک بنا کر اوورسیز کو سہولیات دینے کی کوشش کریں گے ۔ ترجمان پاکستان بزنس فورم فرانس سیٹھ محبوب سلطان کے مطابق ہم ریاست پاکستان کے ساتھ ہیں اور اس کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ حکومتی ادارے صرف ہماری سرمایہ کاری کا تحفظ یقینی بنا دیں۔ پاکستان بزنس فورم فرانس کے وفد میں صدر نورپور تھل پریس کلب سیٹھ ثمرسلطان بھی شامل تھے ۔