November 17, 2026

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) ملک سیف الرحمان جسرہ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ لاہور نے میڈیا سے خصوصی ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوءے بتایا ہے کہ انہوں

IMG-20250822-WA0169

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) ملک سیف الرحمان جسرہ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ لاہور نے میڈیا سے خصوصی ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوءے بتایا ہے کہ انہوں نے سیکرٹری ایریگیشن پنجاب واصف خورشید سے لاہور میں خصوصی ملاقات کی ہے۔ ایڈووکیٹ ملک سیف الرحمان جسرہ کے مطابق یہ ملاقات، پیلووینس پر حافظاں والی پل، کو ایمر جنسی بنیادوں پر نئے سرے سے تعمیر کرنے کے حوالے سے ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دوران خصوصی نشست انہوں نے سیکرٹری اریگیشن پنجاب کو بریف کیا کہ یہ پل تحصیل نورپور تھل کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر جوہرآباد/ ضلع خوشاب سے براہ راست ملانے والا واحد راستہ ہے، اس سے علاقہ تھل اور بالخصوص پیلووینس، کے لوگ شدید متاثر ہیں اور انکو کافی مشکلات کا سامنا ہے، لہذا اس پل کو فوری طور پر نئے سرے سے تعمیر کیا جائے اور اس راستہ کو فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ نورپور اور پیلووینس کے مقامی لوگوں کی یہ شدید مشکل حل ہو سکے۔ ایڈووکیٹ ملک سیف الرحمان جسرہ کے مطابق ملاقات کے دوران اس موضوع پر تفصیلی بات چیت ہوئی اور ممکنہ حل کو بھی ڈسکس کیا گیا ۔ ایڈووکیٹ ملک سیف الرحمان جسرا کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ یہ ایک بڑا اہم عوامی مسئلہ ہے اسکو ہر صورت فوری طور پر حل ہونا چاہیئے اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ یہ پل انشاءاللہ جلد نئے سرے سے تعمیر ہو گا اور اس طرح یہ بڑا اہم مسئلہ حل ہو جاءے گا۔