*ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی خصوصی طور پر ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز*
*ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی خصوصی طور پر ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کاروائیاں مزید تیز* : ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں ماہ کے دوران صوبہ بھر میں ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد چالان کئے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق لاہور شہر میں اس خلاف ورزی پر سب سے زیادہ ایکشن لیا گیا، جہاں 85 ہزار سے زائد چالان کئے گئے، یہ کارروائیاں شہریوں کی جانوں کے تحفظ کیلئے کی جا رہی ہیں تاکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں جانی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔
ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں اس مہم کو مزید سخت کیا جائے گا، اور بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی