November 17, 2026

بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولنگر اینٹی کرپشن آفس کھلی کچہری میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے سامنے شہری بہاولنگر پولیس کے خلاف بھٹ پڑا، شاہد اے

IMG-20250821-WA0315

بہاولنگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولنگر اینٹی کرپشن آفس کھلی کچہری میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے سامنے شہری بہاولنگر پولیس کے خلاف بھٹ پڑا، شاہد اے ایس آئی تھانہ تخت محل چوکی انچارج پر 25ہزار رشوت اور برآمد شدہ سامان ہڑپ کرنے کا الزام، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کا سخت ایکشن سرکل افیسر کو کاروائی کے احکامات۔تفصیلات کے مطابق بہاولنگر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور عبدالرحمن عاصم کی زیر صدارت اینٹی کرپشن آفس بہاولنگر میں کھلی کچہری انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں شہری نے تھانہ تخت محل چوکی انچارج شاہد اے ایس آئی کے خلاف سنگین الزامات عائد کر دیے۔ شہری نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ماڑی میاں صاحب کا رہائشی ہوں چوکی قاسمکا انچارج نکہ تھانیدار شاہد نے امانت میں خیانت کا پرچہ درج کرنے اور سامان برامد کرنے کیلۓ 25ہزار روپے رشوت طلب کی شاہد اے ایس آئی نے سائل سے مزید 25 ہزار کی ڈیمانڈ کردی پسے مزید نہ دینے پر چوکی انچارج نے نہ تو پرچہ دیا اور نہ ہی 25 ہزار واپس کیا بلکہ برآمد شدہ سامان بھی ہڑپ کر لیا متاثرہ شہری کی درخواست پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سرکل آفیسر اینٹی کرپشن بہاولنگر کو سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے۔انہوں نے واضح کیا کہ کرپٹ عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں عوام کے مسائل حل کرنا اور کرپشن کے ناسور کا خاتمہ اینٹی کرپشن کا بنیادی مشن ہے۔کھلی کچہری میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے شہریوں کو یقین دلایا کہ ان کی شکایات پر میرٹ پر فوری کارروائی کی جائے گی اور کسی بھی بااثر یا کرپٹ مافیا کو تحفظ فراہم نہیں کیا جائے گا۔