November 2, 2026

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ() ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق سے یونیسیف اور نیشنل کمیشن فار ہیومن راءٹس کے وفد کی ملاقات ، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید جمیل حیدر شاہ، چائلڈ

IMG-20240808-WA0146

*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*

اوکاڑہ() ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق سے یونیسیف اور نیشنل کمیشن فار ہیومن راءٹس کے وفد کی ملاقات ، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید جمیل حیدر شاہ، چائلڈ پروٹیکشن سپیشلسٹ یونیسیف فرح الیاس، عامر حبیب ٹیم لیڈر او پی ایم، قندیل شجاعت چائلڈ راءٹس ایڈوائزر او پی ایم زجاجہ بیگ کنسلٹنٹ پاورٹی اینڈ سوشل پروٹیکشن او پی ایم بھی موجود تھے، چائلڈ پروٹیکشن سپیشلسٹ یونیسیف فرح الیاس نے ضلع بھر میں چائلڈ لیبر کی روک تھام کے لیے حکمت عملی وضع کرنے کے سلسلہ میں بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کی یقین دہانی کروائی، چائلڈ لیبر کا خاتمہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ر فرخ عتیق خان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ محکموں کی جانب سے چائلڈ لیبر کی روک تھام کے لیے یونیسیف اور نیشنل کمیشن فار ہیومن راءٹس کے ورکنگ پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔

You may have missed