*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ() چائلڈ پروٹیکشن سپیشلسٹ یونیسیف فرح الیاس نے ضلع کونسل ہال میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے متعلقہ محکمے کام کررہے ہیں تاہم ضلع بھر میں چائلڈ لیبر کے خلاف موثر اقدامات بھی دور حاضر کی اہم ضرورت ہیں ،
*اوکاڑہ ،،، بیورو چیف جاوید راہی*
اوکاڑہ() چائلڈ پروٹیکشن سپیشلسٹ یونیسیف فرح الیاس نے ضلع کونسل ہال میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے متعلقہ محکمے کام کررہے ہیں تاہم ضلع بھر میں چائلڈ لیبر کے خلاف موثر اقدامات بھی دور حاضر کی اہم ضرورت ہیں ، اس لیے چائلڈ لیبر کے خاتمہ کے لیے محکمہ لیبر، چائلڈ پروٹیکشن، سوشل ویلفیئر سمیت تمام متعلقہ محکمے حکمت عملی مرتب کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کرنے کے لیے کردار ادا کریں تاکہ چائلڈ لیبر کی روک تھام کی راہ ہموار کی جا سکے، اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی وزیر احمد آغا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبرنور الامین، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد اشتیاق، چائلڈ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ اور دیگر محکموں سمیت یونیسیف اور نیشنل کمیشن فار ہیومن راءٹس کے افسران بھی موجود تھے، چائلڈ پروٹیکشن سپیشلسٹ یونیسیف فرح الیاس نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اہمیت کی حامل ہے اور انہیں جبری مشقت سے چھٹکارا دلانا اشد ضروری ہے تاکہ یہ بچے تعلیم کی روشنی سے بہرہ مند ہو کر ملکی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں ، انہوں نے کہا ضلعی انتظامیہ، یونیسیف اور نیشنل کمیشن فار ہیومن راءٹس کے تعاون اور تمام متعلقہ محکموں کی مدد سے جامع پروگرام مرتب کر کے اس پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے روڈ میپ بنایا جائے گا، اس طرح بچوں میں جبری مشقت کے خاتمے کے لیے حقائق کے مطابق عملی طور پر اقدامات کیے جا سکیں گے ۔