November 17, 2026
IMG-20250704-WA0228(2)

‎*آج کی بات*
‎میں ابھی ڈیفنس فیز 6 سے بلوچ کالونی کے راستے عسکری 4 پہنچا ہوں ۔ جگہ جگہ ٹریفک پولیس اور رضاکار آپکی مدد کیلئے روڈ پر موجود ہیں مگر انکو خود بھی ایک مدد کی ضرورت ہے ۔ ہمیں اس مون سون کے موسم میں دو کام ضرور کرنے چاہئیں۔
*الف*۔ اپنی گاڑی میں پینے کے پانی کی بہت ساری چھوٹی بوتلیں اور کچھ بسکٹ کے منی پیک رکھ لیں جس کی سڑک پر ڈیوٹی دیتے ٹریفک پولیس سولجرز – خلق خدا کی خدمت کرتے رضاکاروں اور سڑک پر پھنسی گاڑیوں اور موٹر سائیکل پر سوار خواتین اور بچوں کیلئے بہت ضرورت ہے۔
*ب*۔ اپنی گاڑی میں کم از کم 2/3لٹر کا پیٹرول بھرا کوئی کنٹینر رکھ لیں ۔ بہت سے لوگ پیٹرول ختم ہونے کی وجہ سے بے یار و مددگار پریشان کھڑے دیکھے ہیں ۔
‎میں دونوں کام کچھ حد تک کرکے گھر پہنچ گیا ہوں مگر کل سے یہ سب انتظام کرکے گھر سے نکلونگا ۔
‎*خاک سا خاکی*