عمرکوٹ(رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمٰن لاڑک نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 14 اگست 2024 کو یوم آزادی منانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلئے جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفیس عمرکوٹ کے دربار ہال میں منعقدہ اجلاس
عمرکوٹ(رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی) ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ نوید الرحمٰن لاڑک نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 14 اگست 2024 کو یوم آزادی منانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلئے جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفیس عمرکوٹ کے دربار ہال میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام شھروں میں صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ سرکاری عمارات پر چراغاں کرنے اور قومی پرچم سے روشناس کیا جائے، انہوں نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ نماز فجر کے دوران اپنے ملک کی ترقی، خوشحالی، امن و سلامتی کے لیے دعائیں کریں، اس موقع پر انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں، ٹی ایم اوز اور دیگر منسلک محکموں کے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 14 اگست یوم آزادی کی تقریبات سے قبل شہروں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور جشن آزادی کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لینے اور متعلقہ حکام کے ساتھ اپنے اپنے علاقوں میں اجلاس منعقد کئے جائیں، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ عمرکوٹ کی جانب سے جشن آزادی کی مرکزی تقریب کا انعقاد ضلعی ہیڈ کوارٹر کے بوائز ڈگری کالج عمرکوٹ میں کیا جائے گا جس میں 08:58 منٹ پر پاکستان کے قومی پرچم کو سلامی دی جائے گی، اس موقع پر ایس ایس پی عمرکوٹ آصف رضا بلوچ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی منانا پاکستان کے ہر شہری کی اولین ذمہ داری ہے اور اپنے وطن کی حفاظت کرنا ہمارا قومی فریضہ ہے، اس موقع پر اجلاس میں چیئرمین ضلع کونسل عمرکوٹ حاجی محمد بقا پلی، ایس ایس پی عمرکوٹ آصف رضا بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر عمرکوٹ رجب علی سٹھیو، اسسٹنٹ کمشنر سامارو اور پتھورو سنجے کمار ترکیو، اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد خان، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر عمرکوٹ محمد عالم سومرو، اے ڈی ایچ او ڈاکٹر ایسرداس، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عمرکوٹ محمد اسلم بھٹی، نادرا انچارج عمرکوٹ نور محمد بھنبھڑو، پاپولیشن ویلفیئر آفیسر عبد الحمید میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیواسٹاک ڈاکٹر گنیش کتری، ڈی او پرائمری عمرکوٹ سید اسلم شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ہریش چندر، سی ایم او ضلع کاؤنسل عمرکوٹ امتیاز ہالیپوٹو، ٹاؤن چیئرمین چھوڑ نظر محمد آریسر، ایکسی این ایریگیشن اجئہ کمار، ایم ایس سول ہسپتال عمرکوٹ ڈاکٹر فرید احمد، ایس ڈی او ایریگیشن اسد اللہ میمن، پرنسپل ڈگری کالج عمرکوٹ پروفیسر عبدالرؤف سومرو، نیشنل بینک کے مئنیجر روی کمار، لال سنگھ سوڈھو، زرعی بینک کے مئنیجر اجیت کمار، ڈی ایم، پی پی ایچ آئی عمرکوٹ شریف دین میمن، سی ایم او میونسپل کمیٹی عمرکوٹ سید ساجد شاہ، ٹائون چیئرمین نظر محمد آریسر، ٹاؤن آفیسر فرحان لغاری، ٹیکسیشن آفیسر اویس سمیجو، سماجی تنظیم سی ایس پی عمرکوٹ کے میر حسن آریسر، مہران ڈویلپمنٹ کے سردار بھیو، سرسو کے امتیاز کھوسو، سامی فائونڈیشن کے عبد الجبار کنبھر، سی ڈبلیو ایس ای کےعالمگیر پریس کلب عمرکوٹ کے مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین رسول بخش رحیمدانی، سمیت مختلف متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔